Find your life partner

Social Items

ads header

Sunday 20 September 2020

Dil Sey Nikaal Sako Tu Manain Hum by AtifQuotes


 

Thursday 16 April 2020

Group of Pakistani Womens

" پاکستانی عورتوں کے تین گروپ "

1۔ بشیراں، نزیراں گروپ: -
  یہ عورتیں چٹی انپڑھ سے لے کر پانچ چھ جماعت پاس ہوتی ہیں . انہیں دنیا کے حالات اور کرونا، شرونا کچھ معلوم نہیں ہوتا ان کی دنیا  شوہر  بچے اور گھر ہوتا ہے۔  یہ اپنی زندگی چولھے، نلکے،کھیت اور گھر کے کورنٹائین میں بتا دیتی ہیں ۔ انکی سب سے بڑی عیاشی  میکے جانا ہوتا ہے۔  انکے بچے موٹے دماغ کے لیکن بہادر اور زندگی کی اونچ نیچ سے آشنا ہو تے ہیں۔ ان کے شوہر اکثر آخری عمر میں حج و عمرہ بھی کر لیتے ہیں اور حاجی صاحب کہلوانا پسند کرتے ہیں۔ اپنی زوجہ کا ذکر تریمت، زنانی، یا فقیرنی کہ کر کرتے ہیں 

     2۔ نسرین، پروین گروپ :- 
   یہ گروپ آٹھویں جماعت سے لے کر میٹرک, ایف اے پاس یا فیل تک ہوتا ہے یہ عورتوں کا سب سے خطرناک گروپ  ہے۔ اس گروپ کی عورتیں اگر پڑوس میں کوئی نئے ڈیزائن کا  فریج، کپڑے یا  فرنیچردیکھ لیں  تو یہ اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ  کر وہ چیز خرید لاتی ہیں۔ انکے شوہر کی آدھی تنخواہ کمیٹیوں کی نظر ہو جاتی ہے۔ موبائل کمپنیوں کے سارے پیکجز ان کو معلوم ہوتے ہیں۔ ٹی وی کے ہفتہ وار ڈرامے اور  کردار انکو ازبر ہوتے ہیں،  شوہر پرائم ٹائم میں جب ٹاک شو دیکھنے کے چکر میں ہوتا ہے لیکن اسے بچوں اور بیگم کے اس ایک فقرے پہ پسپا ہونا پڑتا ہے کہ" یہ ڈرامہ اچھا ہے"۔ ایسی عورت  ٹی وی ریموٹ اور شوہر کے موبائل کو  اپنا سوکن سمجھتی ہے ۔ ان کے شوہر کی ساری زندگی بیوی کی فرمائشیں پوری کرتے گزر جاتی ہے ۔  ایسے شوہروں کا اخروی زندگی اور جنت، جہنم کا تصور بہت واضح ہوتا ہے۔  ان کے شوہر کی تفریح کا واحد وقت مسجد میں نماز پڑھنے کا ہوتا ہے، اکثر لمبے لمبے نوافل پڑھ رہے ہوتے ہیں۔  ان کے بچے جب مسجد جاتے ہیں تو شلوار قمیص اور باقی وقت میں پینٹ شرٹ پہنے رکھتے ہیں۔    یہ اپنی بیوی کو دوسروں کے سامنے، بیگم، ہوم منسٹر یا جان کہ کر پکارتے ہیں، اکثر رات کو اٹھ کر بچے کا فیڈر بھی تازہ کر رہے ہوتے ہیں۔  رات کے اس سمے انکے ہاتھ سے اکثر برتن بھی ٹوٹ رہے ہوتے ہیں، جنکو یہ اونچی آواز میں کھانس کر  دبا جاتے ہیں۔ دودھ والے سے دودھ لینا اور گرم کرنا انکے فرائض منصبی میں شامل ہوتا ہے۔ انکے سامنے  چولھے پہ چڑھا دودھ عین اس وقت ابل   پڑتا ہے، جب انکی نظریں فیسبک یا واٹس ایپ پر گڑی ہوتی ہیں۔ یہ اپنی ملازمت کے دوران ہی ایک آدھ سوزوکی کار کے مالک بھی بن جاتے ہیں اور گہرے رنگ کا چشمہ پہن کر چشم تصور میں جی ایل آئی چلاتے نظر آتے ہیں۔ اس دوران اگر کوئی تیز رفتار لگڑری گاڑی انکے پاس سے شوں کرکے گزرے تو یہ صرف آہ بھر کر رہ جاتے ہیں۔ ایسے شوہروں کی اپنے بہن بھائیوں میں کوئی عزت 
نہیں ہوتی اور سسرال میں یہ سونے کی چڑیا سمجھے جاتے ہیں۔  

                                                                                                                                                         3. نتاشا گروپ:-
اس کو آپ  عورتوں کا ایلیٹ گروپ کہہ سکتے ہیں۔ اس گروپ کی عورتیں بی اے سے لیکر پوسٹ گریجویٹ اور آگے تک پڑھ لکھ جاتی ہیں ۔ شادی کی عمر تک پہنچتے پہنچتے ان کی زندگی میں ٹھہراؤ سا آ جاتا ہے۔ یہ اکثر ورکنگ وومن ہوتی ہیں۔ ان کے شوہروں کو اکثر آپ نے  دودھ ،دہی اور روٹی کی دکانوں پر پریشان حال دیکھا ہو گا۔ ایسی عورتیں بہت کم گو ہوتی ہیں۔ انکے شوہر آرام سے موبائل پہ اپنا وقت گزار سکتے ہیں اور اکثر زنانہ آئی ڈیز کی سیر کرتے نظر آتے ہیں۔یہ اپنی بیوی کو بیگم، یا میڈم کہ رہے ہوتے ہیں۔  ایک آدھ اچھی سیکنڈ ہینڈ کار کے بھی مالک ہوتے ہیں۔ یہ دونوں میاں بیوی زندگی کے ہر معاملے میں حساس اور احتیاط پسند ہوتے ہیں۔ سالوں بعد اپنے آبائی گاؤں کا چکر لگاتے ہیں۔ اس گروپ کی عورتیں اکثر برانڈڈ گلاسز پہنے رکھتی ہیں اور ہر ایک سے اردو یا انگریزی میں بات کرتی ہیں۔ اور غریب طبقے کو بیچارہ سمجھتی ہیں۔

Story of Young Universty Boy

نوجوان نے یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کی‘ وہ گولڈ میڈلسٹ تھا‘ یونیورسٹیوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے چہروں پر ایک خاص قسم کا اعتماد ہوتا ہے‘ ان کی آنکھیں روشن ہوتی ہیں‘ یہ بھنویں چڑھا کر دائیں بائیں دیکھتے ہیں‘ ان کی گردن میں تناؤ ہوتا ہے‘ یہ ناک کو بار بار سکیڑتے ہیں‘ ان کی آواز بھاری ہوتی ہے اور یہ عموماً سیدھے ہو کر چلتے ہیں‘ یہ چال‘ ڈھال اور یہ اعتماد شاید کامیابی کی دین ہوتی ہے‘ کامیاب لوگ شاید اتنے ہی بااعتماد ہوتے ہیں لیکن یہ کیونکہ یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے عملی زندگی میں آنے والے نوجوانوں کی پہلی کامیابی ہوتی ہے چنانچہ ان کا اعتماد ان کی باڈی پر سوٹ نہیں کر رہا ہوتا‘ یہ دور سے پہچانے جاتے ہیں بالکل ان لوگوں کی طرح جو زندگی میں پہلی بار سوٹ پہنتے ہیں‘ جو زندگی میں پہلی بار کافی پیتے ہیں یا جو زندگی میں پہلی بار سگار پیتے ہیں‘ ان نوجوانوں کا اعتماد مانگے ہوئے کوٹ کی طرح ڈھیلا ڈھالا سا محسوس ہوتا ہے‘ میں کیونکہ گولڈ میڈلسٹ تھا اور میں نے زندگی میں بے شمار گولڈ میڈلسٹ دیکھے ہیں چنانچہ میں ان لوگوں کی نفسیاتی حالت اور چال ڈھال سے پوری طرح آگاہ ہوں‘ میں اس معاملے میں اتنا تجربہ کار ہو چکا ہوں کہ میں چند لمحوں میں سو ڈیڑھ سو نوجوانوں میں سے گولڈ میڈلسٹ کو تلاش کر لیتا ہوں اور تلاش کے بعد میں اس کے سوالوں اور جوابوں کا اندازہ بھی کر سکتا ہوں‘ یہ بے چارے بہت ہی بے چارے ہوتے ہیں‘ یہ بعض اوقات قابل رحم بھی ہوتے ہیں‘ یہ قابل رحم اور بے چارے کیوں ہوتے ہیں‘ یہ میں آپ کو اگلی سطروں میں بتاؤں گا‘ ہم سرے دست اس نوجوان کی طرف آتے ہیں‘ یہ نوجوان پورے اعتماد کے ساتھ میرے سامنے بیٹھ گیا۔
میں نے اس سے پوچھا ’’ آپ کیا کرنا چاہتے ہو‘‘ اس نے جواب دیا ’’ میں صحافی بننا چاہتا ہوں‘‘ میں نے عرض کیا ’’ویری گڈ لیکن صحافت کے 34 شعبے ہیں‘ آپ کس شعبے میں کام کرنا چاہتے ہو‘‘ اس نے جواب دیا ’’ میں اگر پرنٹ میڈیا میں رہا تو کالم نگار بنوں گا اور اگر ٹی وی جوائن کیا تو اینکر‘‘ میں نے عرض کیا ’’ بہت اچھا‘ آپ کاغذ اور قلم لو اور مجھے دنیا کے پانچ بڑے کالم نگاروں اور پاکستان کے پانچ اردو اور پانچ انگریزی کے کالم نگاروں کے نام لکھ کر دو‘‘ نوجوان کا رنگ فق ہوگیا‘ اس نے کاغذ لیا اور رک رک کر‘ سوچ کر نام لکھنے لگا‘ وہ دس منٹ کی محنت سے صرف چھ نام لکھ سکا‘ ان ناموں میں لیری کنگ کا نام بھی شامل تھا‘ میں نے اس کے بعد اس سے عرض کیا ’’بیٹا آپ اب ان کالم نگاروں کے سامنے ان کے کالم کا ٹائیٹل اور اخبارات کے نام لکھو‘‘ یہ ایک مشکل کام تھا‘ نوجوان نے تھوڑی سی کوشش کی لیکن جلد ہی ہمت ہار کر قلم نیچے رکھ دیا‘ میں نے عرض کیا ’’آپ ان کالم نگاروں میں سے کس کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں‘‘ اس نے فوراً جواب دیا ’’ آپ کو‘‘ میں اس کا شکریہ ادا کیا اور اس سے پوچھا ’’ آپ نے میرا آخری کالم کب پڑھا تھا‘‘ وہ اس سوال پر پھنس گیا‘ وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگا‘ میں نے اسے خفت سے نکالنے کے لیے عرض کیا ’’ آپ کو میرے کسی ایک کالم کا تھیم یاد ہو‘‘ اس نے فوراً ایک کالم کا حوالہ دیا‘ میں نے اس کا حوالہ سن کر عرض کیا ’’ یہ کالم میں نے نہیں لکھا تھا‘ یہ ہارون الرشید صاحب نے تحریر کیا تھا‘‘ وہ شرمندہ ہو گیا‘ میں نے اس سے عرض کیا ’’ آپ آج کل کون سی کتاب پڑھ رہے ہیں‘‘ اس نے جواب دیا ’’ مجھے کتابوں میں زیادہ انٹرسٹ نہیں‘‘ میں نے پوچھا ’’آپ نے آخری فلم کب دیکھی تھی‘‘ اس نے جواب دیا ’’ میں نے کل ہی شادی کے سائیڈ افیکٹس دیکھی ہے‘‘ میں نے پوچھا ’’ آپ نے ہالی ووڈ کی کوئی فلم دیکھی ہو‘‘ اس نے جواب دیا ’’ ٹائی ٹینک‘‘ میں نے پوچھا ’’ اس کے بعد‘‘ اس نے انکار میں سر ہلا دیا‘ میں نے پوچھا ’’ آپ کون سا اخبار پڑھتے ہیں‘‘ اس نے برا سا منہ بنایا اور انکار میں گردن ہلا دی‘ میں نے پوچھا ’’صحافت کا کوئی ایک کام جو آپ اسی وقت کر سکتے ہوں‘‘ وہ حیرت سے میری طرف دیکھنے لگا‘ میں نے عرض کیا ’’ مثلاً خبر بنا سکتے ہوں‘ مضمون لکھ سکتے ہوں‘ اسٹوری بورڈ بنا سکتے ہوں‘ ریسرچ کر سکتے ہوں‘ خبر ایڈٹ کر سکتے ہوں‘ سرخیاں بنا سکتے ہوں‘ کاپی جڑوا سکتے ہوں اور اخبار کا لے آؤٹ تیار کر سکتے ہوں‘‘ اس نے انکار میں سر ہلا دیا‘ میں نے عرض کیا ’’ آپ صحافت سے باہر نکلیں‘ آپ اس کے علاوہ کوئی کام جانتے ہو مثلاً آپ کو بجلی کی وائرنگ آتی ہو‘ آپ ٹونٹی ٹھیک کر سکتے ہوں‘ آپ دیوار پینٹ کر سکتے ہوں‘ آپ گاڑی ٹھیک کر سکتے ہوں‘ آپ کو اردو ٹائپنگ آتی ہو‘ آپ ریکارڈ مینٹین کر سکتے ہوں یا آپ کمپیوٹر ٹھیک کر سکتے ہوں‘‘ اس نے انکار میں سر ہلا دیا‘ میں نے اس سے پوچھا ’’ کیا آپ کو ڈرائیونگ آتی ہے؟‘‘ اس نے انکار میں سر ہلا دیا‘ میں نے پوچھا ’’ کیا آپ رائفل چلا سکتے ہیں‘‘ اس نے انکار کر دیا‘ میں نے پوچھا ’’ کیا آپ تاش کھیل سکتے ہیں‘‘ اس کا جواب نفی میں تھا‘ میں نے اس سے پوچھا ’’ دنیا کا کوئی ایک کام جس کے بارے میں آپ کو پورا یقین ہو‘ یہ آپ آنکھیں بند کر کے کر سکتے ہیں‘‘ وہ سوچ میں پڑھ گیا‘ میں اس کے چہرے کو دیکھتا رہا‘ اس کے چہرے پر پسینے کے سوا کچھ نہیں تھا‘ میں اپنے سوالوں اور اس کی حالت پر شرمندہ ہو گیا۔
میں نے اس سے عرض کیا ’’بیٹا آپ کو اگر کچھ نہیں آتا تو پھر آپ کو نوکری کیوں دی جائے‘‘ نوجوان نے جواب دیا ’’ سر میں سیکھ جاؤں گا‘ آپ بس مجھے موقع دیں‘‘ میں نے قہقہہ لگایا اور اس سے عرض کیا ’’ یہ جواب ثابت کرتا ہے‘ آپ کی سولہ سال کی تعلیم اور فرسٹ کلاس فرسٹ ڈگری نے آپ کو کچھ نہیں سکھایا‘ آپ یونیورسٹی سے کچھ سیکھ کر نہیں آئے اور آپ کی ڈگری محض ایک ٹکڑے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی‘‘ وہ خاموش رہا لیکن اس کا چہرہ غصے سے تپ رہا تھا‘ اس کے گالوں پر جیسے آگ لگی ہوئی تھی‘ وہ چند لمحے خاموش رہا اور اس کے بعد بولا ’’ کیا آپ گھر سے سیکھ کر آئے تھے‘‘ میں نے انکار میں سر ہلایا اور آہستہ آواز میں جواب دیا ’’نہیں! میں نے یونیورسٹی دور میں سیکھنا شروع کیا تھا‘ میں نے ایم اے میں فیصلہ کر لیا تھا میں نے کالم نگار بننا ہے چنانچہ میں دن کے وقت یونیورسٹی میں پڑھتا تھا‘ شام کے وقت بہاولپور کے ایک اخبار میں مفت کام کرتا تھا‘ خبر بنانا سیکھتا تھا‘ سرخیاں لگاتا تھا اور کالم لکھتا تھا‘ میں روز آدھی کتاب بھی ختم کرتا تھا چنانچہ میں جب پہلی نوکری کے لیے گیا اور مجھ سے غیر ملکی‘ اردو اور انگریزی کے پانچ پانچ کالم نگاروں کے نام پوچھے گئے تھے تو میں نے چند منٹوں میں سارے نام لکھ دیے تھے‘‘ اس نے مسکرا کر میری طرف دیکھا اور پوچھا ’’ آپ یقینا بجلی کی وائرنگ‘ دیواروں پر پینٹ اور موٹرمکینک کا کام بھی جانتے ہوں گے‘‘ میں اس کا طنز بھانپ گیا‘ میں نے ہاں میں سر ہلایا اور عرض کیا‘ میں ساتویں اور آٹھویں کلاس میں شام کے وقت ریڈیو اور ٹیپ ریکارڈر ریپیئر کرنے والے ایک شخص کے پاس جاتا تھا‘ میں نے آٹھویں جماعت میں یہ کام بھی سیکھ لیا اور بجلی کی وائرنگ بھی‘ میں بچپن میں دیواروں پر پینٹ بھی کر لیتا تھا اور میں نے ایف ایس سی میں رائفل کھولنے‘ جوڑنے اور نشانہ لینے کی ٹریننگ بھی لے لی‘ میں سکاؤٹ بھی بن گیا‘ میں نے کیمپنگ بھی کی اور میں نے بی اے میں ڈرائیونگ اسکول سے گاڑی چلانا بھی سیکھ لیا‘ میں گرمیوں کی چھٹیوں میں فری کوچنگ کلاسز لیتا تھا‘ میں چھوٹے بچوں کو پڑھانا سیکھتا تھا‘ میں نے آگ بجھانے کا ڈپلومہ بھی لیا اور میں نے سلائی مشینیں ٹھیک کرنے کا کورس بھی کیا‘‘۔
اس نے قہقہہ لگایا اور بڑے دلچسپ ریمارکس دیے‘ اس کا کہنا تھا ’’ آپ ایک کنفیوژ شخصیت ہیں‘‘ میں نے بھی قہقہہ لگایا اور عرض کیا ’’ ہاں آپ کہہ سکتے ہیں لیکن میں نے بچپن اور جوانی میں وقت ضایع نہیں کیا‘ میں سیکھتا رہا‘ میں آج بھی سیکھ رہا ہوں‘ یہ سوچ کر سیکھ رہا ہوں‘ مجھے اگر کسی دن صحافت چھوڑنی پڑ گئی تو میرے پاس کوئی نہ کوئی ایسا ہنر ضرور ہونا چاہیے جو مجھے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچا سکے‘ میں سلائی مشینیں ٹھیک کرنے کی دکان پر کام کر لوں‘ میں آگ بجھانے والی کمپنی میں کام کر لوں‘ میں بجلی کی وائرنگ کر لوں‘ دیواروں پر پینٹ کر لوں یا پھر کسی کا ڈرائیور بن جاؤں مگر بھکاری نہ بنوں‘ مجھے کسی انسان کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے‘‘ وہ نوجوان تھوڑا سا شرمندہ ہو گیا‘ میں نے اس سے عرض کیا ’’ میری شدید خواہش ہے‘ میں روز کسی نہ کسی یونیورسٹی جاؤں اور وہاں موجود طالب علموں سے ایک سوال کروں‘ کیا تم کوئی ایسا ہنر جانتے ہو جو تمہیں فوری طور پر روزی دے سکے‘ تم جس کی مدد سے اپنا بوجھ اٹھا سکو‘ جس جس نوجوان کا جواب ہاں ہو اسے ڈگری دے دی جائے اور جو انکار کرے اسے ڈگری کے لیے نااہل قرار دے دیا جائے کیونکہ جو ڈگری آپ کو ہنر نہیں دیتی‘ وہ ڈگری کاغذ کے معمولی ٹکڑے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی‘ وہ محض وقت کا ضیاع ہوتی ہے۔
︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗

Poetry on Corona Virus

حالیہ وباء پر کلام
!*

کمرے میں تیس روز سے دیوانہ بند ہے؛
تم رو رہے ہو شہر کو ، ویرانہ بند ہے۔ 

مکّے میں ہے طوافِ حرم بھی رُکا ہوا؛ 
اور میکدے میں گردشِ پیمانہ بند ہے۔ 

اک شمع جل رہی ہے اکیلی مزار پر؛ 
پروانگی حرام ہے پروانہ بند ہے۔

مشرک بھی دل شکستہ مسلماں بھی دلفگار؛ 
مسجد کی تعزیت میں صنم خانہ بند ہے۔ 

ممنوع ہے مکالمہ ساحل کی ریت سے؛ 
اپنے بدن کو دھوپ میں نہلانا بند ہے۔ 

رندوں کو روندنے کا مزہ بھی نہیں رہا؛ 
واعظ کو رنج یہ ہے کہ میخانہ بند ہے۔ 

ماتم یہ ہے کہ جرم ہے ماتم کی بھیڑ بھی؛ 
روتے ہیں سب اکیلے عزا خانہ بند ہے۔ 

ہے حجرہ فقیرمیں بھی صرف سائیں سائیں؛ 
رنگینئ ِ محافل ِ شاہانہ بند ہے۔ 

پہلے بھی قیدِ مرگ میں تھی زندگی یہاں؛ 
پر اب کے تو بطرز ِجداگانہ بند ہے۔ 

وُہ بام پر اکیلا ہے سنسان ہے گلی؛ 
چاروں طرف سے کوچہ جاناناں  بند ہے۔ 

تنہائی میں بتوں کو خدا یاد آ گیا؛ 
اور کس طرح نہ آئے کہ بتخانہ بند ہے۔ 

ارمان پھر رہی ہے کھُلی موت شہر میں؛ 
اور زندگی کا نعرہء ِمستانہ بند ہے۔

WhatsApp Funny Featuers in Urdu

اس لاک ڈاؤن میں میں کافی تحقیق کرنے کے بعد درج ذیل نتائج پر پہنچا۔

 😀😬😁😂😃😄😅😆😇😉😊🙂🙃☺😋😌😍😘😗😙😚😜😝😛🤑🤗😏😶😐😑😒🙄🤔😕😔😡😠😟😞😳🙁😱😣😰😫

 ان سب کی ناک نہیں ہے.....

 😂😂

 دوسری بات جو میں نے نوٹ کی ہے

 جب میں نے اس کی نشاندہی کی آپ صرف ان کی ناک تلاش کررہے ہیں......

 ان کے کان بھی نہیں ہیں

 تیسرا مجھے یہ احساس ہوا.
 آپ لوگ صرف ناک اور کانوں کو دیکھ رہے ہیں....

 😂😂
 ان کے سروں پر بال نہیں ہیں

 کچھ اور مشاہدات ہیں......

 آپ نے صرف ناک، کان اور بالوں کو دیکھا....

 😢😂😭😪😥😰😅😓😩😫😨😱😠😡😤😖😆😋😷😎😴😵😲😟😦😧😑😏😮😬😐😕😯😶😇😄😃😀😊☺😉😍😘😚😗😙😜😝😛😳  😁😔😌😒😞😣

 یہ سب جڑواں بچے ہیں....

 کیا کچھ اور چیزیں بھی قابل دید ہیں؟

 😢😂😭😪😥😰😅😓😩😫😨😱😠😷😎😴😵😲😟😦😧😑😏😮😬😐😕😯😶😇😄😃😀😊☺😉😍😘😚😗😙😜😝😛😳😁😔😌😒😞  😣

 یہ سب یرقان میں مبتلا ہیں، سب پیلے ہیں........

 😂😂

 😕
 اور ایک اور چیز

 واٹس ایپ میں تمام افراد ، جانور ، یا گاڑیاں دائیں سے بائیں منتقل ہوتی ہیں....
 👇
 🐏🐑🐄🐃🐂🐖🐀🐇🐁🐓🐿🐪🐫🐘🐓🕊🐕🐩🐈�🚗🚕🚙🚌🚎🏎🚓🚑🚒🚐🚚🚛🚜🏍🚲🚝 🐏🐑🐄🐃🐂🐖🐀🐇🐁🐓🐿🐪🐫🐘🐓🕊🐕🐩🐈�🚗🚕🚙🚌🚎🏎🚓🚑🚒🚐🚚🚛🚜🏍🚲🚝  🚄🚅🚈🚂🛥⛵🚤🚁⛴

 سوائے اس پاگل لڑکی کے....

 👇
 💃💃💃💃💃
 😂😂😆😆😂😂 ........... 😂😂😂😂😂

 ابھی ابھی میں نے چھٹا نقطہ دیکھا......

 .

 .

 اس لڑکی کے علاوہ 👈 😡 👉  یہ لمبے عرصے سے بخار میں مبتلا ہے لہذا کورونا کے امکانات دور ہیں.
 😂😂😂😂😂😂😂😂😂

 گھر پر ہی رہیں اور ایموجیز کے بارے میں تحقیق کرنا شروع کریں۔
 اب آپ نے بہت سارے مَردوں، جانوروں اور گاڑیاں کو چھو لیا ہے. 20 سیکنڈ کے لئے اپنے ہاتھ دھو لیں۔  گھر میں سلامت رہیں۔
              🚿🧽🧼🧴

Wednesday 1 April 2020

اتنی امید مجھے بھی نہیں تھی جون



اتنی امید مجھے بھی نہیں تھی جون 

جتنے وہ یاد آنے لگے ہیں..💔😢
#جون ایلیا

وہ غزل کے ساتھ لگاتی ہے اپنی تصویریں
میں شعر  پڑھنے سے پہلے ہی داد دیتا ہوں💔

   #❣🥀ˢᵂᴱᴱᵀᴼ😊💯✍_

یاد آتے ہیں مجھ کو آج پل پل جاناں

تیری آغوش میں گزرے ہوئے کل جاناں
🍁

وہ گلی ہے اک شرابی چشم کافر کی گلی
اس گلی میں جائیے تو لرکھڑاتے جائیے

   #__جون ایلیاء🖤

عشق ہے تجھ سے اس لیے سب برداشت کر رہے ہیں 💓💓

ورنہ ہم تو تیری دنیا کب کی اجاڑ چکے ہوتے

فاصــــــلوں سے اگر مـــــــکراہٹ لوٹ آئے تمہــــــاری 💔💔

تو تمہـــــیں حق ہــے , کہ تـــم دوریاں بـــنـا لو ہـــم سے‎.‎  💔

کوئی گہرا خیال لکھو
وحشتوں کا اپنی کچھ حال لکھو


 اپنے قلم کو لہو سے تر کر کے
کیسی گزری ہجر کی رات لکھو

لکھو میرے پہلو میں اب تم نہیں ہو
گزر رہی ہے پھر بھی حیات لکھو۔

زرا جو سمجھ آنے لگتی ہے کتاب حیات ...
زندگی اکثر نیا ورق پلٹ دیتی ہے💔❤🖤

🔥🔥🔥

اس کی نظروں کا بدلہ اس کی نسلیں چکائیں گی۔۔
زمانہ دیکھے گا مکافات عمل کے کارنامے 💔🔥

زندگی کے اس سفر میں کوئی بھی ساتھ نہیں دیتا

ہر کوئی چھوڑ جاتا ہے ایک گزری ہوئی رات کی طرح

‏💕میرے لب اس کے تقدس میں ہلتے ہی نہیں__💕

💕اُسے کہومیری آنکھوں میں "اظہار محبت" دیکھے__


تسلی سے مجھے سوچے گا
❤ جناب ❤
اسے تنہا تو ہونے دو۔۔۔ 
👉💔


❤چلتی ہیں شہرِ دل میں کچھ یوں بھى حکومتیں،،

جو اُس نے کہہ دیا __وہى دستور ہو گیا,,,,,,❤


💓چاہنے والے تو بہت ہے میرے اس شہر میں💓 
💓پر تیری دیوانگی کا درجہ سب سے اونچا ہے💞


اس نے رو کر پوچھا اجازت ہے....                                                     میں نے ہنس کر کہا "اللّہ_حافظ"💔


اُســے یِــہ گُــمّــاں کِــہ مُــجــھــے کَــوئِــی مُــیّــســر نَــہِــیــں

مِــیــرا یِــہ فَــتُــور کِــہ کِــس کِــس کَــو دِل دُوں ـــ 💞


تم مجھے چھوڑ کے جاؤ گے تو مر جاؤں گا...@🙏
☝️ مرشد 🔥
یوں کرو جانے سے پہلے مجھے پاگل کر دو...@👉


.‏❤رُخِ مـــــــــحبوب پہ کــوئی ایسی غـــــزل لـکھ اے دل❤
❤جب بھی جس کو بھی سناؤں وہ تیری دیـــد کـو ترسے❤


ﺫﻭﻕ ﺍﺣﺴـــــــــﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ہے ﺗﮑﻠﯿــــــــــﻒ ﺍﮐﺜﺮ
ﺍﭼﮭﮯ ﺭہتے ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍہ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ💔💔


محبت "صبر" کے سوا کچھ نہیں 

میں نے ہر عشق کو انتظار کرتے دیکھا
💔


پہلے لگتا تھا تم ہی دنیا ہو❤ 
اب سمجھ آیا تم بھی دنیا ہو


کوی ایک شخص تو یوں ملے 
کہ وہ ملے تو بس سکوں ملے ❤


مرنے كے نام سے جو ركھتے تھے ہونٹوں پہ انگلياں
افسوس وہى لوگ _ ميری ذات كے قاتل نكلے


نہیــں یــار قصــور زمـانــے دا 
اســاں خــود نــو آپ تبـــاہ کیتــا 💔


❤ فرض کرو اگر فرصت میں تم کو مل جاؤں تو ❤

❤حیرت میں پڑ جاؤگے یا سینے سے لگ جاؤ گے❤


تری معصوم نگاہوں کے تقدس کی قسم
دل تو کیا روح نے بھی تجھسے محبت کی ہے❤💔🖤


کیا  بتاؤں  اس کے  ساتھ  وقت  گزارا  بہت  ہے__

میرے  دل  کا قاتل  ہی  سہی  پر  پیارا  بہت  ہے__

 وہ شخص جو کبھی ....دائرہ تھا زندگی کا
سمٹا کچھ اس ادا سے  ...نقطہ بھی نہ رہا💔🌸💫


‏محبتوں کو لحد میں __اُتار دیتے ہیں ......

دعائیں دے کے بھی کچھ لوگ مار دیتے ہیں....,.

KING


یہ تو اک رسم جہاں ہے جو ادا ہوتی ہے
ورنہ سورج کی کہاں سالگرہ ہوتی ہے .. ....


مجھے معلوم ہے __میرا مقدر تم نہیں لیکن!!

میری تقدیر سے چھپ کر مجھے اِک بار مل جاؤ!💔


یہ انتظار کے لمحے یہ بے قرار سا دل

تیری طلب میں تڑپتا ہے تیرے یار کا دل💔💔💔


اُنہاں سَمجھیا کَملے جَھل گئے ہِن

سَن نِبھی دے مار حَیا گئے


‏وہ کتابوں سے الفاظ کا جنگل اٹھا لاٸی ہے... 
سنا ہے اب میری خاموشی کا ترجمہ ہوگا.


جس پھول میں خوشبو نہیں اسے ہار بنا کر کیا کرناجس دوست میں وفا نہیں اسے یار بنا کر کیا کرنا


#بڑھتی نہیں عز ت خودبڑ ھانےسے #_صاحب 👌
یہ #عطا ہے #خدا کی جسےچا ہے #_نواز دے👉😊
😘😘❤️UM❤️


ہائے وہ آخری __ محبت کی صدا 💔
"مت جاؤ ناچھوڑ کر! خدا کے لیے"👏
#


ھم   تو   بدنام   ھیں   عدم   یونہی
لوگ   دنیا   میں   کیا   نہیں   کرتے🥀 ✍

🔥🔥


کچھ اور مانگ لے مجھ سے....
کون دیتا ہے اپنی چائے😕😕☕

اس کو میرے ہاتھ کی . . __  چاۓ  پسند  تھی...
  اور  ، مجھ کو فقط. . __ چاۓ  پیتا ھوا "وہ"
فکر دن سے منقطع ہو کر!!
آو بارش میں چائے پیتے ہیں!!
🥰🥰

چائے صرف چائے نہیں ہوتی، 💕سلیقہ ہوتا ہے.....❤️
تنہائیوں میں خود سے گفتگو کرنے کا....💯❤️🔥


چائے سے اتنی محبت ہے جناب 🥰
آپ کی چھوڑی ھوئی پی لوں گا۔
☕☕🥰


طلب عشق مٹادی ھم نے
اور اچھی سی چاۓ☕ بنا لی ہم نے

اس نے بھی ہاتھ آگے نہیں کیا
مینے بھی چائے میز پہ رکھ دی😏☕

ایک کپ چائے کا ہی تو بولا تھا🙄
کیا ضرورت تھی اس مہربانی کی😏

میرے شہر میں نکلا ہے آج سورج کمال کا
 ہاےُ ۔۔!ان کرنوں میں چاےُ،اور تیری باتیں

تیرے پیار میں ھوش گنوا بیٹھا ھوں..
چائے☕بناتے ھوئے ہاتھ جلا بیٹھا ھوں..

زندگی تو صرف چاۓ پینے والوں کی ہے☕


زندگی تو صرف چاۓ پینے والوں کی ہے☕
پیار کرنے والے تو بس زلیل ہوتے ہیں😁

نزاکتیں ہوں گی تجھ میں بلا کی مگر
میں ترجیح پھر بھی چائے کو ہی دوں ❤️

کیا   کہا   تم   سے     کنارہ   کر لوں
اچھا!چائے سے عشق دوبارہ کو لوں

Powered by Blogger.